اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار کے گاؤں ملانہ صحرا بڈخیل میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں سمیت علماء کرام اور ذاکرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذاکرین نے شہید کی یاد میں ترانے پڑھ کر انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اخلاق حسین شریعتی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ہمارے لئے باعث فخر ہیں قاسم سلیمانی ولایت اور وحدت کیلئے کام کرتے تھے ہمیں بھی ان کو فالو کر کے ان دونوں چیزوں پر کام کرنا چاہیے تکفیریوں کی خواہش ہے کہ وہ ہمارا دھیان حقیقی دشمن سے ہٹا کر ملک کے اندر انتشار پھیلانے کی طرف موڑ دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رؤف علی مہدوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی عطر کے بوتل جیسے تھے جب وہ زندہ تھے عطر کی بوتل بند تھی جونہی شہید ہوئے تو بوتل ٹوٹنے سے ان کی خوشبو ہر جگہ پھیل گئی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242