26 دسمبر 2021 - 14:19
کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 5 عسکریت پسند جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر میں ہفتے کے روز چار عسکریت پسند دو مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر میں ہفتے کے روز چار عسکریت پسند دو مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔

کشمیر کے ضلع شوپیان میں کل صبح لشکر طبیہ کے دو جبکہ شام کے وقت تحصیل اونتی پورہ میں انصار غزوۃ الہند کے ایک آئی ای ڈی ماہر سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ آج صبح جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ بجبہاڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصاد م میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 عسکریت پسند جاں بحق ہو ئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242