24 دسمبر 2021 - 17:29
امریکہ اور اسرائیل مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث ہیں: خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی نظام نے علاقے میں امن و سلامتی کو پوری طرح سے مستحکم بنایا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام محمد حسین ابوترابی فرد نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ ایسی حالت میں کہ امریکہ و اسرائیل، مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بنے رہے ہیں، ایران کے نظام اسلامی نے بامقصد طریقے سے علاقے میں امن و سلامتی کو فروغ دیا اور ایران سمیت پورے عالم اسلام کو طاقتور بنایا۔

انھوں نے علاقے اور پوری دنیا میں قیام امن کے تعلق سے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کا بھرپور مقابلہ کر کے نہ صرف ایران و علاقے بلکہ پورے یورپ و دنیا کو محفوظ بنایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242