اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بدھ کو المسیرہ ٹی وی کے مطابق، سعودی بمبار طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور حجہ صوبے کے الطینہ علاقے پر دو بار بمباری کی۔ اسی طرح سعودی اتحاد کی فوج نے صوبے مآرب کے البلق، الجوبہ اور صرواح علاقوں پر بالترتیب 11، 5 اور 3 مرتبہ ہوائی حملے کئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے تعز صوبے کے البرح علاقے پر 2 بار بمباری کی۔ اس حملے میں 1 بچہ اور 1 خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ کے مشرقی رہائشی علاقے ’حیس‘ پر بھی بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے 2 بچے شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔
سعودی اتحاد جنگ کے محاذ پر یمنی فورسز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد، ان دنوں یمن کے رہائشی علاقوں پر پہلے سے زیادہ حملے کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242