اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے جرمنی کے نئے چانسلر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی باہمی احترام کے ماحول میں 150 سالہ تاریخی تعلقات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات میں مفید اور قابل قدر تعاون استوار کر سکتے ہیں اور ایران باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق، علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو جرمنی کے نئے چانسلر "اولاف شولتس" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے درمیان 150 سال سے زیادہ پرانے اور وسیع اور متنوع صلاحیتوں پر مبنی تاریخی تعلقات نے دونوں مہذب قوموں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک قابل قدر ورثہ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجھے یقین ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر، دونوں ممالک باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ماحول میں دو طرفہ تعلقات میں مفید اور قابل قدر تعاون قائم کر سکتے ہیں۔
علامہ رئیسی نے کہا کہ آج ہماری دنیا کو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اہم چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ذمہ داری کو سمجھنا اور ایسے کاموں میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کے لوگوں کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی لا سکتے ہیں۔ میں اس سمت میں تعاملات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے دنیا کے تمام ممالک بالخصوص جرمنی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر پروز دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ شولتس کے عہدے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کا پہلے سے کہیں زیادہ فروغ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔
242