اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق ریاست منی پور کے چوڑا چند پور ضلع کے ایک گاؤں کے قریب مسلح علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کے ایک سیکورٹی دستے پر حملہ کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق منی پور کے مسلح علیحدگی پسندوں کے اس حملے میں چھیالیس آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بپلاب ترپاٹھی سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
منی پور میں مسلح علیحدگی پسندوں کے اس حملے کے بعد سیکورٹی دستوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242