13 نومبر 2021 - 06:10
کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم، دو عسکریت پسند جانبحق

کشمیر میں آپریشن آج جمعہ کے روز بھی جاری ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے کلگام کے چولگام علاقے میں آج جمعہ کے روز ایک بار پھر سیکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

واضح رہے کہ کل جمعرات کو بھی چولگام میں ہوئے تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے تھے۔

جموں وکشمیر پولیس کے مطابق، چولگام میں عسکریت پسندوں کے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور کچھ رہائشی کیمپوں کو خالی کراکر بھی شناخت کی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس کی رپورٹ نہیں نہیں ملی ہے کہ علاقے میں کتنے عسکریت پسند موجود ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو جاں بحق ہونے والے 2 عسکریت پسندوں میں سے ایک کی پہچان ہوگئی ہے۔ جس کا تعلق غزوۃ الہند نامی تنظیم سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242