7 نومبر 2021 - 18:03
ایران میں 16ویں بین الاقوامی آٹو پارٹس کی نمائش کا آغاز

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت سید رضا فاطمی امین نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 16ویں بین الاقوامی آٹو پارٹس کی نمائش کا اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے بین الاقوامی مستقل میلے کے میدان میں آغاز کیا گیا۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت سید رضا فاطمی امین نے شرکت کی۔

نمائش میں کار کے پرزے، لوازمات اور کلیکشنز کی نمائش کی جا رہی ہے۔

اس نمائش میں چین، ترکی، بھارت، جرمنی اور اٹلی سے تقریباً 500 ملکی اور غیر ملکی آٹو پارٹس بنانے والی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

نمائش میں 25,000 مربع میٹر پر پھیلے 10 سیلون شامل ہیں اور یہ 10 نومبر تک کھلے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242