اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے تریپورہ میں ہونے والے فساد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق 12 مسجدوں پر حملے ہوئے، جلوس کے دوران کی گئی آتشزنی سے مذہبی عبادت گاہوں اور مسلمانوں کی دکانوں اوردیگر املاک کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف اب تک کسی ٹھوس کارروائی کا نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے اور نفرت کی سیاست ملک کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ایک مخصوص نظریہ کو ماننے والی پارٹی اقتدار میں آئی ہے فرقہ پرست عناصر اور ان کی تنظیموں کو ایک طرح سے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں انتہا پسند ہندو مختلف قسم کے بہانوں سے اس ملک کے مسلمانوں پر حملے کر کے ان کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242