اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" نے لبنان کے دورے کے دوران یونیورسٹی آف اسلامک اسٹڈیز (الجامعۃ الاسلامیہ) کا دورہ کیا اور اس یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر "علی علاء الدین" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جامعہ اسلامیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی علاء الدین نے اس ملاقات میں کہا کہ اس سال یونیورسٹی کی علمی سرگرمیوں کا ساتواں سال ہے، جامعہ اسلامیہ لبنان میں دوسری یونیورسٹیوں کے درمیان اپنا علمی مقام حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور الحمد للہ یہ میدان میں کامیاب بھی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جامعہ اسلامیہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ علم، ثقافت اور اخلاقیات کو ایک ہی شکل میں طلباء کو سیکھائے اور ہم دو بازو، صحیح علم اور اسلامی اخلق سے کامیاب ہوں گے۔ اس یونیورستی میں فی الوقت 250 طلباء ہیں اور ہمارا ٹارگٹ 10 ہزار طلباء تک پہنچنا ہے ہم خود پر واجب سمجھتے ہیں کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ تعاون کے ذریعے علمی ترقی کریں۔

آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات کے تسلسل میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے وفد کے جامعہ اسلامیہ میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صحیح اور مفید علم اور اچھی ثقافت کو طلباء تک پہنچانے پر تعریف کی اور کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ اچھا علم اچھے اخلاق کے بغیر اور اچھا اخلاق اچھے علم کے بغیر کامیاب نہیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے علم پر بھروسہ کرتے ہوئے، دنیا میں اپنی بات کہہ سکتا ہے اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے۔ بعض علوم کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کا شمار دنیا کے 10 بڑے ممالک میں ہوتا ہے اور اس طاقت نے اسلام کے دشمنوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: "ہمیں ضرورت ہے اس بات کی کہ مسلمان اور شیعہ مختلف اعلیٰ علمی مراتب حاصل کریں تاکہ دنیا میں اپنا سکہ منوا سکیں، ہم جامعہ اسلامیہ کے ساتھ علمی مقالات کے میدان میں نیز علمی کانفرنسوں کے انعقاد اور ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر طلباء کے تبادلے میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242