2 نومبر 2021 - 15:21
آیت اللہ رمضانی: لبنان میں مزاحمتی محاذ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے وجود میں آیا/ موجودہ دور میں تبلیغ کا موقع پہلے سے کہیں زیادہ ہے

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کو چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہم لبنان میں جس مزاحمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اسی کامیابی کا نتیجہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران شمالی لبنان کے جبیل علاقے کے شیعہ علما سے ملاقات کی۔


اس ملاقات میں جبیل کے علاقے میں حزب اللہ کے نمائندے شیخ "محمد عمرو"، جبیل کے امام جمعہ شیخ "العیتاوی"، شمالی علاقے کے ایک حصے کے انچارج شیخ "اشرف امہز" شمالی جبیل کے انچارج شیخ رضا احمد اور جبل لبنان میں میونسپل امور کے انچارج شیخ ماہر قبلان، علی مقداد اور حسن مقداد اس ملاقات میں موجود تھے۔
جبیل کے علاقے میں حزب اللہ کے نمائندے شیخ محمد عمرو نے اجلاس کے آغاز میں علاقے کی صورت حال کے بارے میں کہا: "جبیل کے علاقے میں پچاس ہزار شیعہ رہتے ہیں اور ان کی یہاں جائیدادیں ہیں۔ بہت سے شیعہ جو یہاں پر جائیدادیں رکھتے ہیں وہ دوسرے شہروں میں رہ رہے ہیں۔ اور وہ ان شہروں کا سفر کرتے ہیں۔ جبیل میں شیعہ علاقے کا اس علاقے میں رہنے والے مارونی عیسائیوں نے محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ شیعہ علاقے کو مارونیوں کے حوالے کرنے کی بہت کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کچھ اقدامات بھی کیے گئے ہیں، لیکن جبیل میں حزب اللہ کے انتظامات اور شیعہ مزاحمت کی وجہ سے اس علاقے میں شیعہ رہ رہے ہیں، لیکن ضروی ہے کہ جبیل کے علاقے میں شیعوں کی حمایت کی جائے اور خصوصی طور پر علمی اور تربیتی پہلو کو مضبوط بنانے کے لیے چارہ اندیشی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا: جبیل کے علاقے میں 13 شیعہ علماء موجود ہیں اور اس علاقے میں شیعہ علماء کی اس تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ایک حوزہ علمیہ کی ضرورت ہے۔ جبیل کا علاقہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جو باغات سے بھرا ہوا ہے، جبیل ایک مہنگا علاقہ ہے اور اس علاقے میں زمیندار اپنی زمینیں نہیں بیچتے، لیکن اس کے باوجود ہم نے حوزہ علمیہ بنانے کے لیے ایک ہزار اسکوائر میٹر زمین خریدی ہے۔


آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات کے تسلسل میں شیخ محمد عمرو اور شیخ العیطاوی کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے وفد کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا: آج کے دور سے زیادہ کسی دور میں تبلیغ کا موقع فراہم نہیں تھا اور ہمیں چاہیے کہ ہم ہارڈ ویئر سیکشن کے ساتھ سافٹ ویئر سیکشن میں بھی دشمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ اس بات طرف اشارہ کیا گیا کہ جبیل کے علاقے میں کافی مساجد موجود ہیں، امام خمینی کے مطابق ہمیں مساجد کو مورچہ بنانا چاہیے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو آپ نے تین اصولوں مسجد، اخوت اور قانون کو مضبوط بنایا۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ میرے لیے دلچسپ بات تھی کہ جبیل کے علاقہ پر عیسائیوں کا محاصرہ ہے۔ سب سے اہم ہتھیار عیسائیوں سے بات چیت ہے، ہمیں کورس کر کے اور معلومات حاصل کرکے عیسائیوں سے بات چیت کرنے کے لیے خود کو تربیت دینا چاہیے۔ لبنان ایک آزاد ملک ہے لہذا ہمیں اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور بات چیت کے میدان کو مضبوط بنانا چاہیے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کو چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہم لبنان میں جس مزاحمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اسی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ ہمیں مزاحمت کی چالیسویں سالگرہ پر جشن منانا چاہیے ہمیں دوسروں پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ حزب اللہ اور مزاحمت کی حمایت سے ہم مضبوط ہوں گے اور مضبوط رہیں گے اور اسی طاقت سے ہم مذاکرات کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ ہمیں مارونی عیسائیوں پر یہ واضح کرنا چاہیے کہ ان کی طاقت اور قوت بھی اسی مزاحمت سے وجود میں آئی ہے مزاحمت جتنا شیعوں کی حامی ہے اتنا ہی ان کی بھی حامی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242