اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی سابق خاتون وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کی حالیہ نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور یاض سے ہم اہنگ اور مضبوط تعلقات، اسلام آباد کے مفاد میں ہوں گے۔
پاکستانی ویب سائٹ ایکسپرس کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "حنا ربانی" نے اس میگزین کیساتھ ایک انٹرویو کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ربانی، جنہیں فروری 2011 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کی 26 ویں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا، نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ قابل اعتبار علاقائی کردار ادا کرنے کے لیے اندر سے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اُس وقت کی پاکستانی حکومت (پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران) کی کوششوں کو یاد دلائی کراتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات پر بہت محنت کی۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی خاتون نمائندے نے کہا کہ اسلام آباد نے بہت مضبوط موقف اختیار کیا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں؛ درحقیقت ریاض کے ساتھ ہمارے تزویراتی تعلقات ہیں جبکہ ایران بھی پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔
حنا ربانی کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے حوالے سے پاکستان کا موقف یکساں مثبت اور دوستانہ ہے۔ اس لیے تہران اور ریاض کیساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی اچھے، برادرانہ اور مضبوط تعلقات، اسلام آباد کے مفاد میں ہیں اور ہمیں اسے آگے بڑھانا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے حوالے سے جانبدارانہ رویہ اختیار نہیں کرے گا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔
سابق پاکستانی خاتون وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو خطے میں اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی ساکھ بڑھانے اور آزاد اقتصادی، سیاسی اور سفارتی انتخاب کرنے کے لیے اندر سے خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے مئی کے شروع میں تہران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے ریاض کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امن کی سمت میں کسی بھی اقدام سے امت مسلمہ کے اتحاد کو تقویت ملے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے کل، روم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوستانہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242