1 نومبر 2021 - 09:02
سعودی اتحاد کی صوبہ صعدہ میں جارحیت، 9 افراد شہید اور زخمی

سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ صعدہ میں ہونے والی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے علاقے منبہ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو شہید اور 7 دیگر کو زخمی کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے الظاہر پر بھی بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور دیگر عرب و غیر عرب ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن میں جارحیت کر رہا ہے اور اس دوران اس کے براہ راست حملوں میں کم از کم بیس ہزار یمنی شہری شہید جبکہ دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن کے دسیوں لاکھ عوام بالخصوص بچے اور بیمار بھوک مری، بیماری، غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث موت کے خطرے سے روبرو ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242