31 اکتوبر 2021 - 10:43
آیت اللہ رمضانی کی علامہ سید جعفر مرتضیٰ العاملی کی قبر پر حاضری

آیت اللہ "رضا رمضانی" اور ان کے ہمراہ وفد نے لبنان کے دورے کے دوران جبل عامل کے علاقے میں مدفون علامہ سید جعفر مرتضیٰ العاملی کی قبر پر حاضری دی۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ "رضا رمضانی" اور ان کے ہمراہ وفد نے لبنان کے دورے کے دوران جبل عامل کے علاقے میں مدفون علامہ سید جعفر مرتضیٰ العاملی کی قبر پر حاضری دی۔
وفد کے ارکان نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی قبر کے پاس ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آیت اللہ رمضانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین "سید مرتضی مرتضی العاملی" اور مرحوم کے بھائی سے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ سید مرتضی مرتضی کے ذریعے کینیا، موزمبیق اور مشرقی افریقہ میں انجام پانے والی ثقافتی اور تبلیغی فعالیتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے علامہ سید جعفر مرتضی کے دو بیٹوں حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی جعفر العاملی اور حجۃ الاسلام و المسلمین سید رضا جعفر العاملی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
آیت اللہ رمضانی نے مرحوم سید جعفر مرتضی کے مزار کے پاس واقع لائبریری کا بھی دورہ کیا جو تعمیری حالت میں ہے اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے آثار جو مختلف زبانوں میں ہیں کو بھی لائبریری میں رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242