29 اکتوبر 2021 - 16:39
آیت اللہ رمضانی: نوجوان کی ترقی کے لیے سب سے بہترین وقت نوجوانی ہے

آیت اللہ رمضانی نے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ نوجوان ترقی کے لیے زندگی کے بہترین مرحلے میں ہیں، امام خمینی(رہ) نے شرح چہل حدیث میں فرمایا کہ جوانی خودسازی کا سب سے بہترین وقت ہے۔ علم حاصل کرنا سب سے اہم مقصد ہے جو آپ کو خدا تک پہنچا سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران رضوان انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کر کے اس تحقیقی و تعلیمی ادارے کے نوجوانوں سے گفتگو کی۔
آیت اللہ رمضانی نے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ نوجوان ترقی کے لیے زندگی کے بہترین مرحلے میں ہیں، امام خمینی(رہ) نے شرح چہل حدیث میں فرمایا کہ جوانی خودسازی کا سب سے بہترین وقت ہے۔ علم حاصل کرنا سب سے اہم مقصد ہے جو آپ کو خدا تک پہنچا سکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: ''رنہ گنون'' نامی ایک فلاسفر کا کہنا ہے کہ علم انسان کو خدا تک پہنچا سکتا ہے۔ بعض قائل ہیں کہ عقل کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہمارا یہ ماننا ہے کہ دین وہی عقل اورعقل وہی دین ہے۔ اور جو شخص عقل نہیں رکھتا وہ دین بھی نہیں رکھتا۔ انسان اہم ترین موجود ہے جو اپنی معرفت حاصل کرے۔ جب انسان اپنے آپ کو پہنچان لے گا تو اپنے رب کو بھی پہچان لے گا۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا: روایات میں عقل کے مقابلے میں جہل پایا جاتا ہے اور روایات میں آیا ہے کہ جو شخص خود کو جہل سے دور نہ کرے، وہ اپنے خدا کو نہیں پہچان پائے گا۔ ایک دانشور نے انسان کی مشکل کو تین حصوں میں بیان کیا ہے: پہلی مشکل اپنے آپ سے روٹھنا ہے، دوسری خدا سے روٹھنا ہے اور تیسری مشکل دوسروں سے روٹھنا ہے۔ اور وہ ان تینوں مشکلوں کا راہ حل ایک ہی جانتے ہیں اور وہ ہے دوستی کرنا، پہلے اپنے آپ سے دوستی، پھر خدا کے ساتھ دوستی اور آخر میں دوسروں کے ساتھ دوستی۔
انہوں نے کہا: میں پیشکش کرتا ہوں کہ رضوان انسٹی ٹیوٹ کے کورسز میں ایک مضمون کے طور پر وہ خط بھی شامل ہونا چاہیے جو امیر المومنین علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے امام حسن کو لکھا تاکہ وہ تمام کام جو ایک نوجوان کو انجام دینا چاہیے اس خط کے ذریعے ان کے لیے بیان کئے جائیں۔ اس خط کو اگر صحیح ڈھنگ سے پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو انسان معرفت تک پہنچ جاتا ہے۔ آج امام زمانہ کے سپاہی کو مقصد تک پہنچنے کے لیے خودسازی کرنا چاہیے اور خود کو تربیت کرنا چاہیے۔

گفتگو کے دوسرے حصے میں رضوان انسٹی ٹیوٹ کے طلاب نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سے ایک خوشگوار ماحول میں سوالات پوچھے اور انہوں نے ان کے جوابات دئیے۔

...........

242