اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری رہنے کی بنیادی وجہ کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ کے 12 فیصد پٹرول پمپ، ایندھن کی قلت و فقدان کی بنا پر بند پڑے ہوئے ہیں۔ ڈرائیوروں کی کمی اور پٹرول پمپ پر لوگوں کا ہجوم برطانیہ میں ایندھن کے بحران کا باعث بنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پٹرول پمپ پر تیل کا اسٹاک پہلے ہی اپنے معمول کی سطح سے کم ہو چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242