6 اکتوبر 2021 - 15:10
یوم وصال نبی ؐ اور شہادت امام حسن ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

یوم وصال نبیؐ و شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں آغا حسن نے کہا کہ حضور سرور کائنات ؐ کی دنیا ی ظاہری سے عالم بقا کی طرف منتقلی اور فلسفہ حیات نبی ؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی رحلت اور انکا ؐ حیات ہونا دونوں واضح حقیقتیں ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم وصال نبی ؐ اور یوم شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی مرکزی امام باڑہ بڈگام میں حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی الصفوی اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے موقعہ کی مناسبت سے وعظ و تبلیغ فرمائی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کئی ہفتوں سے جاری علالت کے باعث کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

یوم وصال نبیؐ و شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں آغا حسن نے کہا کہ حضور سرور کائنات ؐ کی دنیا ی ظاہری سے عالم بقا کی طرف منتقلی اور فلسفہ حیات نبی ؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی رحلت اور انکا ؐ حیات ہونا دونوں واضح حقیقتیں ہیں اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کی ذات مقدس کو وجہہ بناے کائنات اور روح حیات قرار دیا ہے کریم اہلبیت حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کے کردار و عمل کو اخوت اسلامی اور اتحاد ملت کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ اہلبیت نبوی ؐ میں حضرت امام حسن ؑ کی شریف النفسی اور سخاوت و کرم فرمائی ہر لحاظ سے منفرد اور ہر جہت سے لامثال تھی امام عالی مقام کا سامنہ تاریخ اسلام کے انتہائی چالباز اور فریبی عناصر سے پڑا تاہم امام ؑ نے اپنے تدبر اخلاق اور حکمت عملی سے اپنے حریفوں کو بے بس کر کے رکھ دیا یہی وجہ ہے کہ امام کے حریفوں نے بزدلانہ حربوں کا سہارا لیکر امام حسن مجتبیٰ ؑ کو زہر دلواکر درہ جہ شہادت پر پہنچا دیا آغا صاحب نے وادی میں پیش آئے شہری ہلاکتوں کے حالیہ سانحہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے واقعت کو انسانیت سوز اور ناقابل قبول قرار دیا آغا صاحب نے ڈاکٹر بندرو اور دیگرمہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس دلدوز سانحہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا مٹن پہلگام میں مشہور مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعہ پر شدیدی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ہر مذہب کی عبادت گاہوں کا تقدس ایک مسلمہ حقیقت ہے ایسے واقعات صرف اور صرف کشمیر کے روایتی بھائی چارے اور رواداری کو نقصان پہنچانے کے لئے رونما کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242