اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی کانفرنس "بین الاقوامی تناظر میں شہید سلیمانی" بدھ کی صبح صوبے کرمانشاہ میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور کرمانشاہ کے امام جمعہ، گورنر اور کچھ پروفیسرز اور ملکی اور غیر ملکی مفکرین کی موجودگی سے شروع ہوئی۔
اس دو روزہ کانفرنس آج بروز بدھ مغربی صوبے کرمانشاہ میں شروع ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے، اس صوبے کے امام جمعہ، گورنر، ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ امام خمینی(رہ )کے سربراہ ' آیت اللہ محمود رجبی'، ایک شامی محقق ڈاکٹر حمیدوش، ترکی میں قدس ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل نورالدین شیرین، مشرق وسطیٰ کے صحافی اور تجزیہ نگار 'جلیل ہاشم بکا' اور جنوبی افریقہ کے شیعہ رہنما 'محمد شعیب' نے شہید سلیمانی کے طرز زندگی، مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید سلیمانی کے کردار کے بارے میں، عالمی میڈیا میں قاسم سلیمانی کی شہادت کی کوریج پر اور شہید سلیمانی اور مزاحمت کی ثقافت کے حوالے سے تقریر کریں گے۔
جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے رکن 'خالد سید شبا'، لبنانی پروفیسر ' ڈاکٹر صلاحی'، لبنانی محقق ' ڈاکٹر دلال عباس'،جنرل حسین معروفی، ایرانی انگریزی چینل 'پریس ٹی وی' کی اینکرپرسن ''مرضیہ ہاشمی'، صوبے کرمان کے گورنر 'تاج الدین صالحیان'، سیاسی ماہر سائنسدان' ڈاکٹر محمد حسینی تبار'،امام حسین (ع) یونیورسٹی کے پروفیسر ' ڈاکٹر جہاندار امیری' اور جنرل عظیمی اس بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے مقررین ہیں۔
اس کانفرنس بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ کو 60 مضامین بھیجے گئے ہیں جن میں سے 20 مضامین غیر ملکی پروفیسرز سے متعلق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲