اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی نواز ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے چہلم امام حسین ؑ پر ملک کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر منظم سازش کے تحت ثبوتاژ کرنے کا پلان بنایا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ پر پیدل مارچ روکنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ فرضی نام اہل سنت و الجماعت رابطہ کونسل سندھ کی مجلس شوری کا منعقد ہوا جس میں پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دیکر حالات کو دوبارہ خراب کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علماء کمیٹی کراچی کےشیعہ مخالف فیصلوں کی مکمل تائید کا اعلان کیا گیا،محرم الحرام میں سندھ کے اضلاع کی کارکردگی پر مکمل اظہار اطمینان کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ محرم الحرام میں شیعہ علماء و جوانوں پرہونے والی fir کی کاپیاں اضلاع کے صدور جلد از جلد بذریعہ TCS ثناء اللہ حیدری کو بھیجیں گے۔ چہلم امام حسین ؑ پر مشی جلوسوں کے خلاف پینافلیکس لگائے جائیں گے , جلوسوں کو روکنے کیلئے تھانوں میں درخواست جمع کروائی جائیں گی , صوبائی جماعت احتجاج کی کال بھی دے سکتی ہے۔ تشہیری مہم کا عنوان پاکستان کو عراق اور شام بننے نہیں دیں گے , مشی جلوس نامنظورہوگا۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اضلاع والے تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتیں کریں گے , تحصیل یا ضلع کی سطح پر علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا , علماء کرام کو حالیہ گستاخی کی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی، علامہ محمد احمدلدھیانوی صاحب 9 نومبر سے سندھ کا دورہ کریں گے , ہر ضلع میں ایک پروگرام ہوگا۔امام اہلسنت کانفرنس اس سال 10 دسمبر بروز جمعہ کو صبح 9 بجے سے نماز عصر تک جامعہ حیدریہ خیرپور میں ہوگی۔
صوبائی جماعت کی مالی سپورٹ کے لئے امدادی فنڈ مہم 200 روپے والی دسمبر 2021 میں شروع ہوگی۔ صوبائی ترجمان سندھ تمام اضلاع کے سیکریٹری اطلاعات کا اجلاس بلائیں گے , جس میں شیعہ مکتب فکر کے خلاف سوشل میڈیا ٹیم اور میڈیا پر منافرت پھیلانے کی ترتیب سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ محرم الحرام 2021 کے آغاز اور افغانستان میں تحت حکومت پر طالبان کے قبضے کے بعد سے پاکستان میں وہابی و ناصبی دہشت گرد عناصر نے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کیلئے شدت پسندی اور اشتعال انگیز اقدامات کا سہارا لینا شروع کردیا تھا پہلے عشرہ محرم میں شیعہ مکتب فکر کےخلاف توہین صحابہ کے جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات درج کروائے گئے۔امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون اور اس کے باپ دادا اور دیگر خاندان بنو امیہ کو خاندان رسالت ؐ بنی ہاشم کے مقابلے میں مقدس اور محترم بنانے کی کوششیں کی گئی، مجالس و جلوس عزا پر ایف آئی آرز درج کی گئیں اور اب چہلم امام حسینؑ پر جلوس عزا اور پیدل مارچ کےخلاف محاذآرائی اور رکارٹیں ڈالنے کی سازش تیار کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲