اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین کے موقع پر موکب لگانے والے اور بین الاقوامی سطح پر سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کے ساتھ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے قم دفتر میں ایک نشست کا انعقاد کیا۔
موسسہ وارث الانبیا کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین رافد التمیمی نے اس نشست میں کہا: اربعین کی زیارت نے عراق اور دیگر ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات پر بہت گہرے اثرات چھوڑے ہیں اسلام اور شیعت کے دشمن زیارت اربعین سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: عالمی سامراج نے خصوصا ان حالیہ سالوں میں کافی کوشش کی ہے کہ ایران اور عراق کے اندر پھوٹ ڈالیں اس لیے کہ وہ اربعین سے ڈر رہے ہیں زیارت اربعین نے بتا دیا کہ ایران اور عراق کے عوام ایک ہی ہیں اور ہمیں اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
موسسہ وارث الانبیاء کے سربراہ نے مزید کہا: زیارت اربعین کے دوران موکب اہم ترین چیز ہیں، لہذا ہمیں فکری اور ثقافتی اعتبار سے بھی ان کی تقویت کرنا چاہیے، موکب داروں کو اس حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔
التمیمی نے اربعین کے موکبوں کی تقویت کو ضروری سمجھتے ہوئے کہا: موکب داروں کو ترغیب دلانا ہو گا کہ وہ زائرین کی مادی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ معنوی اور ثقافتی خدمت کا موقع بھی فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا: ملک کے مختلف گوشوں میں موکب داروں کے لیے ورکشاپ رکھنے اور ان کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242