اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام اربعین ملین مارچ کے دوران عراق میں موکب لگانے والے غیر ایرانی طلاب کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تین حصوں پر مشتمل اس ورکشاپ میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد رضا آل ایوب، جناب حسن صدرایی عارف اور حجۃ الاسلام و المسلمین احمد احمدی تبار نے گفتگو کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آل ایوب نے "عراق کی ثقافت" کے عنوان سے کچھ اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔
ورکشاپ کے دوسرے حصے میں "اربعین کے دوران سائبر اسپیس میں دینی سرگرمیاں" کے عنوان سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ سائبر اسپیس کے سربراہ جناب صدرایی عارف نے گفتگو کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نائب سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین احمدی تبار نے ورکشاپ کے تیسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے اربعین امام حسین علیہ السلام سے متعلق اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے غیر ایرانی موکب داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین اور عاشورا سے متعلق دینی سرگرمیاں صرف اربعین یا محرم صفر کے ایام سے مخصوص نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہماری پوری زندگی میں اس کے آثار نظر آنا چاہیے۔







قابل ذکر ہے کہ یہ ورکشاپ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ علمی ثقافتی امور کے ذریعے قم اسمبلی کے دفتر میں پاکستان، ہندوستان، آذربائیجان، آئیوری کوسٹ اور کولمبیا وغیرہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے منعقد کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242