6 ستمبر 2021 - 13:30
ایران میں زیر حراست 219 غیرقانونی پاکستانی مہاجرین کو سرحد پار کر دیا

انگریزی زبان کے بزنس ریکارڈر اخبار نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایرانی حکام نے زیر حراست پاکستانی تارکین وطن کو پاکستانی سرحدی گزرگاہ کے عہدیداروں کے حوالہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک پاکستانی اخبار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں زیر حراست تقریبا 219 غیرقانونی پاکستانی مہاجرین جن کے پاس رہایشی قانونی دستاویزات نہیں تھے، کو سرحدی علاقے تفتان میں پاکستانی سرحدی عہدیداروں کا حوالہ کر دیا۔

انگریزی زبان کے بزنس ریکارڈر اخبار نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایرانی حکام نے زیر حراست پاکستانی تارکین وطن کو پاکستانی سرحدی گزرگاہ کے عہدیداروں کے حوالہ کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن، غیر قانونی طور پر ترکی اور یورپ پہنچنے اور روزگار حاصل کرنے کیلئے ایران میں داخل ہوئے تھے اوران میں سے بعض بھی ایران کے مختلف شہروں میں کام کر رہے تھے۔

پاکستانی شہریوں کی ایران میں غیر قانونی امیگریشن نے ہمیشہ دونوں ممالک کیلئے مسائل پیدا کیے ہیں اور بعض اوقات خطرناک راستوں اور غیر محفوظ ذرائع سے غیر قانونی امیگریشن کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲