اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اظہر اکرم نے غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خود کش بمبار 6 کلو دھماکا خیز مواد کے ساتھ ایف سی کے قافلے سے جا ٹکرایا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ پولیس اظہر اکرم نے بتایا کہ زخمیوں میں 18 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 2 راہگیر شامل ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242