اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر سردار احمد علی گودرزی نے پیر کی شام صوبہ اردبیل کی شمالی سرحدوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھےتعلقات ہیں تاہم کسی بھی گروہ یا تحریک کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایران کے سرحدی کمانڈر نے کہا کہ گزشتہ سال آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات کے باوجود اور سرحدی علاقوں کے سرحدی محافظوں کی وجہ سے ایران کی سرحدوں پر حالات پر سکون رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲