21 اگست 2021 - 14:05
پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرم کیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

 بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایک دوسر بالمشافہ ملاقات کی جس ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲