اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مشتہر شدہ محرم پروگرام کے تحت تقریبات کا سلسلہ جاری ہے نویں محرم کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں عزاداری کے جلوس برآمد کئے گئے جن مقامات پر علم شریف کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے ان میں جامعہ باب العلم بڈگام ،چاکرپورہ بیروہ ، پیمس ، وترونی ، چوندہ پورہ،ڈرہ بل،درگنڈ، بمنہ،لبرتل،لکھری پورہ ، نارس پورہ ، شالہ کوٹ اوڑورہ بڈگام، غوطی پورہ، طالہ پورہ خانصاحب ، رانی پورہ اوٹلہ گام ،سہہ پورہ بیروہ وبڈگام،کینہ ہامہ چاڑورہ ، ڈف پورہ بڈگام، امام باڑہ امام زین العابدینؑ بونہ ہامہ بیروہ ، روضہ آنگن بڈگام ، یارِ ستھرو خانصاحب، ٹکی پورہ تا امام بارگاہ میرگنڈ بڈگام ، سارت پورہ ۔کانی کچی میر بحری، لشکری محلہ شالیمارسرینگر، گائو کدل سرینگرتا مندر باغ گائوکدل ،زیون بالا الائی محلہ سرینگر، پنچ کرواری سید میرک شاہ کالونی زکورہ کراسنگ،عشائی باغ تا امام باڑہ حسن آباد منسلک با جلوس ذوالجناح شریف از صوفی کارپیٹس حاجی محلہ تا امام باڑہ حسن آباد، جلوس تعزیہ از خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ علمگری بازار سرینگر،گلشن باغ بوٹہ کدل سرینگر ،جامع مسجد نوگام سوناواری ،مدون حاجن ، امام باڑہ لالہ حاجی اوڑینہ ، آستان شرین تیمور شاہ اوڑینہ ، گگلو محلہ ذالپورہ سوناواری، مولوی محلہ گامدو گاڑہ کھڈ سوناواری ،اوڑینہ سوناواری،موسوی پارک اندرکوٹ سوناواری، زاڈی محلہ و دیورہ پٹن ،صوفی پورہ پہلگام، ہردہ کیتھل اننت ناگ شامل ہیں گائو کدل سرینگر میں برآمد جلوس علم شریف میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے شرکت کی اس موقعہ پر آغا مجتبیٰ نے اسلامی معرکات میں معرکہ کربلا کی انفرادیت اور عظمت کے کئی گوشوں کی وضاحت کی انہوں نے شہداے کربلا ؑکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے حالات اور دنیاے اسلام کو درپیش مصائب و مشکلات کے تناظر میں پیغام کربلا کی اہمیت اور افادیت اور بھی واضح ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان ماتمی مجالس اور جلوسوں کی وساطت سے ہمیں اپنے کردار و عمل کی اصلاح اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہونا چاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲