اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے رپورٹ دی ہے کہ تحریرالشام کے دہشت گرد عناصر بشار اسد کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر کم کشیدگی والے علاقے ادلب میں کیمیائی حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
شام میں متحارب فریقوں میں امن و صلح کے روسی مرکز کے سربراہ نے بھی تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ تحریرالشام کے دہشت گرد عناصر بشار اسد کی حلف برداری کے موقع پر ادلب میں کیمیائی حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شام کے صدر بشاراسد نے ایک اور دور کے لئے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲