12 جولائی 2021 - 22:17
ڈاکٹر امیر عبداللھیان مغربی ایشیا کے امور میں سیکرٹری جنرل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مشیر مقرر

آپ کے قیمتی تجربوں اور علمی و انتظامی قابلیتوں کے پیش نظر میں اس حکم کے تحت آپ کو مغربی ایشیا کے امور میں سیکرٹری جنرل کے مشیر کے طور پر مقرر کرتا ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے ایک حکم کے ذریعے ڈاکٹر حسین امیر عبد اللھیان کو مغربی ایشیا کے امور میں اپنا مشیر مقرر کر دیا۔

آیت اللہ رضا رمضانی کے حکم کا ترجمہ حسب ذیل ہے:


بسمہ تعالی
جناب ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان
آپ کے قیمتی تجربوں اور علمی و انتظامی قابلیتوں کے پیش نظر میں اس حکم کے تحت آپ کو مغربی ایشیا کے امور میں سیکرٹری جنرل کے مشیر کے طور پر مقرر کرتا ہوں۔
بین الاقوامی میدان میں آج کی صورتحال کا تقاضا یہ ہے کہ اس میدان میں کوئی بھی سرگرمی دقیق مطالعہ اور درست حساب کتاب پر مبنی ہونا چاہیے۔ خطے کے حوالے سے وسیع معلومات کی فراہمی اور حریف و بانفوذ افراد کی شناخت اس میدان میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ضروری شرط ہے۔

اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے ثقافتی ، معاشرتی ، سیاسی اور معاشی پہلوؤں کی نشاندہی کرنا عوامی سفارتکاری کو متحرک کرنے اوراہل تشیع کے عظیم معاشرے کو بلندی عطا کرنے میں اس سے فائدہ اٹھانا ایک اہم عنصر ہے کہ امید کی جاتی ہے آپ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کو ان میدانوں میں اپنے مفید مشوروں اور بہترین تجاویز سے مستفید کریں گے۔
اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی، اہل بیت (ص) کے پیروکاروں میں اپنی صلاحیت کے مطابق یہ توانائی رکھتی ہے کہ اپنی اہلیت کو مستحکم کرکے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے کوشاں رہے۔
پروردگار عالم سے آپ کی صحت، عزت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
رضا رمضانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲