10 جولائی 2021 - 18:23
ہندوستان میں ایک بار پھر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں سنیچر کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے چار بڑے میٹرو شہروں، دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں سنیچر کو پیٹرول انتالیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل بتیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ہندوستان کی مشہور آئل مارکٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں سینچر کو پیٹرول سو روپے اکیاسی پیسے اور ڈیزل نواسی روپے اٹھاسی پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق ممبئی میں سنیچر کو پیٹرول کی قیمت ایک سو چھے روپے انسٹھ پیسے اور ڈیزل کی قیمت ستانوے روپے چھیالیس پیسے فی لیٹر رہی۔

سنیچر کو چنئی میں پیٹرول ایک سو ایک روپے سڑسٹھ پیسے اور ڈیزل چورانوے روپے انتالیس پیسے اور کولکتہ میں پیٹرول ایک سو ایک روپے ایک پیسے اور ڈیزل بانوے روپے ستانوے پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں چار مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوا ہے۔ مئی اور جون میں پیٹرول آٹھ روپے اکتالیس پیسے اور ڈیزل آٹھ روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲