7 جولائی 2021 - 14:51
ایرانی فلم نے امریکہ میلے میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ایرانی فلم ' Metamorphosis in the slaughterhouse' کو امریکہ میں 17 ویں ہیوسٹن ایشین امریکن فلمی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فلمساز ' جواد دارایی 'کی فلم ' Metamorphosis in the slaughterhouse نے17 ویں امریکی فلمی میلے میں جیوری کمیٹی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

17 ویں ہیوسٹن ایشین امریکن فلمی میلے کا 3 سے 13 جون تک صحت کے پروٹوکول کی تعمیل کےساتھ امریکی صوبے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ورکشاپس کے انعقاد اور فیچر ، مختصر اور دستاویزی فلم کی نمائش کے ساتھ انعقاد ہوا اور 7 جولائی کو باضابطہ طور پر فاتحین کا اعلان کیاگیا۔

یہ فلم اس سے پہلے امریکہ، اٹلی، بنگلہ دیش، 15 ویں قبرص فلم فیسٹیول، اسپین اور امریکی ریور سائڈ انٹرنیشنل میلے میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

سعید احمدی، فریبا طالبی، فریبا ترکاشوند، فوژان احمدی، مہشید خسروی، ایمان صراف، آرزو بلالی دہکردی، فرحناز منافی ظاہر، رحمت شکرخندہ، سارینا یوسفی، امیر عباس قضایی، آوین کوہ زادہ، عسل شکری، خورشید حق مرادی، وانیا علیزادہ، نادیا کلیوند اور محمد اقلیمی بابانظر اس فلم کے اداکار ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "گبرئیل بروسن" کی پروڈیوس کردہ فلم Metamorphosis in the Slaughterhouse ایران، جرمنی اور کینیڈا کے سینما کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲