اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کے کمانڈر احمد سلیم بہجت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد ایر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائلوں کو بغداد بین الاقوامی ایر پورٹ کی جانب داغے جانے سے پہلے ہی تحویل میں لے لیا گیا۔
احمد سلیم بہجت نے کہا کہ ہم نے گراڈ ( Grad missiles) نامی 10 میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میزائلوں کو بغداد ایر پورٹ کے قریبی علاقے التجاوز میں فائر کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔
اب تک بغداد ایر پورٹ کئی بار دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲