30 جون 2021 - 15:10
ایران اور سربیا کا جیولوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر زور

ایرانی ارضیات اور معدنی ایکسپلوریشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بتایا کہ یہ تنظیم 62 سالوں سے پورے ملک میں ارضیات اور معدنی ایکسپلوریشن کی بنیادی معلومات تیار کرنے کی ذمہ دار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور سربیا کے درمیان ایک مشترکہ وبینار میں جیولوجی اور کان کنی کے شعبے میں پینے کے پانی اور زراعت، خشک سالی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ جیسے مسائل کو حل کرنے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

تقریب کے آغاز میں، ایرانی ارضیات اور معدنی ایکسپلوریشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے بتایا کہ یہ تنظیم 62 سالوں سے پورے ملک میں ارضیات اور معدنی ایکسپلوریشن کی بنیادی معلومات تیار کرنے کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے پر جیولوجیکل اور ریسرچ نقشوں کی تیاری، ارضیاتی خطرات کی نگرانی اور قومی اور بین الاقوامی منصوبوں پر عمل درآمد، سی جی ایم ڈبلیو کے سربراہ کی حیثیت سے مختلف سطحوں پر مشرق وسطی کے نقشے تیار کرنے کی ذمہ داری، زمینی علوم سے متعلق 39 قومی اور بین الاقوامی خصوصی کانفرنسوں کا انعقاد؛ اس تنظیم کی سرگرمیوں میں سے چند ہیں۔

"علیرضا شہیدی" نے کہا کہ دنیا اور خاص طور پر ایران میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے، ہمیں پینے کے پانی اور زراعت، خشک سالی، سیلاب اور کچھ جگہوں پر تودے گرنے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ علاقائی، بین الاقوامی اور جیولوجی تنظیموں کے تعاون سے ان مشکلات پر قابو پاسکیں گے۔

اس موقع پر بلغراد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "رشید حسن پور بائی" نے کہا کہ کان کنی اور توانائی کے میدان میں ایران کی اچھی صلاحیتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تسلسل سے مستقبل میں مزید تعاون کیلئے اس اہم مواقع اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔

در این اثنا تہران میں تعینات سربیا کے سفیر "دراگان تودورویچ" نے توانائی اور کان کن کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲