اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ حسن جلیلی نے کہا ہے کہ اس ایرانی ویکسین کے سلسلے میں جو تجربات کئے گئے ہیں ان کے مطابق کوو ایران برکت ویکسین کے نتائج ترانوے فیصد سے زیادہ کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کا تیسرا ٹرائل مکمل ہونے پر ہی اس کے کامیاب اثرات کے بارے میں کوئی بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔
حسن جلیلی نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر تہران اور البرز کے صوبوں میں، ان تمام افراد کو دوسرا ڈوز دے دیا جائے گآ جن کو پہلا ڈوز دیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ ہفتے ایران کے تمام صوبوں میں یہ اقدام عمل میں لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے، کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں اور ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲