اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جمعرات کو دار الحکومت بغداد میں ایک بڑی سازش کی ناکامی کی خبر دی ہے۔
موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے آج دار الحکومت بغداد میں ایک دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے داعش کے باقی بچے ایک سرغنہ پر نظر رکھی جو بغداد، صوبہ نینوا اور ترکی کے درمیان رفت و آمد کر رہا تھا۔
بیان میں آیا ہے کہ خفیہ شعبے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد اپنی جعلی شناخت سے بغداد میں رفت و آمد کر رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲