اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صدارتی انتخابات میں آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ميں اس عظیم کامیابی اور تاریخ کے اس حساس موڑ پر صدر ایران کی حیثیت سے آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے بیان صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ آپ کی کامیابی نے ملت ایران اور علاقے کی اقوام کے دلوں میں مستقبل اور درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے تعلق سے امیدیں پیدا کردی ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ استقامتی محاذ سے وابستہ جوان اور حریت پسند اقوام جارحین کے مقابلے آپ کو اپنے لئے ایک مستحکم قلعہ سمجھتی ہیں۔
واضح رہے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ استقامتی محاذ سے وابستہ تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے بھی آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے جا رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲