اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے ۵۴ ویں سال کے موقع پر "گولان کے اسٹریٹجک خطے کی اہمیت" نامی کتاب کی تہران میں ثقافتی اور سیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔
اس کتاب کی نقاب کشائی کی تقریب میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ اور فلسطینی عوام کی حمایتی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محمد حسن اختری، دفاعی نظام میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان، ایران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواوی اور شام کے سفیر ڈاکٹر شفیق دیوب نے گفتگو کی۔
نیز کئی دیگر ممتاز سیاسی اور ثقافتی شخصیات منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے متعلق امور کے اسسٹنٹ وزیر میر مسعود حسینی، ایران میں نمائندہ حماس خالد قدومی، ایران میں جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابوشریف، قدس نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر ایرج سبقتی اور دفاعی کمیٹی برائے ملت فلسطین کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی شکیبائی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی عارف اور کتاب کے مولف جناب علی شاکر نے کتاب کے حوالے سے مختصر رپورٹ پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲