10 جون 2021 - 12:36
میانمار میں فوجی طیارہ کا حادثہ، 12 افراد جانبحق

میانمار میں فوجی طیارہ گرنے کے حادثے میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جمعرات کی صبح میانمار کے دوسرے بڑے شہر مانڈلائے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرا‏ئع کے مطابق مذکورہ ہوائی جہاز دارالحکومت " نائپیداؤ" سے " پین او لوین" شہر جارہا تھا کہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے پر مجموعاً 16 افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد زندہ بچ گئے ہیں جن میں طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲