3 جون 2021 - 11:07
ای سی او رکن ممالک کے اسپیکروں کی ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کی کھلی مخالفت

ایرانی سفیر نے ایرانی اسپیکر کی نمائندگی سے ای سی او کے دیگر اسپیکروں کیساتھ اس اجلاس کے اختتامی بیان؛ "اسلام آباد کا بیان" پر دستخط کیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کے شریک وفود کیجانب سے "اسلام آباد کے بیان" پر دستخط اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمہ پر زور دیا گیا ہے۔

ای سی او کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کی اختتامی تقریب کا کل بروز بدھ کو پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" اسپیکر "اسد قیصر" اور موجودہ وفود کے سربراہوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی ادارہ تعلیم کے کمیشن کے ممبر "روح اللہ متفکر آزاد" نے ایرانی اسپیکر کی نمائندگی سے اس اجلاس میں بطور ویڈیو کانفرنس کے تقریر کی؛ اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" نے بھی ایران کے نمائندے کی حیثیت سے اس تقریب میں حصہ لیا۔

ایرانی سفیر نے ایرانی اسپیکر کی نمائندگی سے ای سی او کے دیگر اسپیکروں کیساتھ اس اجلاس کے اختتامی بیان؛ "اسلام آباد کا بیان" پر دستخط کیے۔

جاری کردہ اس بیان میں یکطرفہ پابندیوں، ماورائے جغرافیائی اقدامات اور سیاسی دباؤ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا گیا۔

بیان میں اس طرح کے غیر قانونی اور سیاسی اقدامات کیخلاف ورزی کرنے والوں کی حمایت پر زور دیا۔

بیان میں اس طرح کے سیاسی اور غیر قانونی اقدامات کا شکار ای سی او رکن ممالک کی حمایت پر زور دیا گیا۔

بیان کے مطابق، ای سی او رکن ممالک نے اگلے عیسوی سال میں افغان دارالحکومت کابل میں اقتصادی تعاون تنظیم کی تیسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کے انعقاد سے اتفاق کیا۔

ای سی او کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کے دوسرے دن میں علاقائی ترقی اور غربت کے خاتمے کے سلسلے میں تجارت کی توسیع اور سیاحتی صنعت کی حمایت سے متعلق کئی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستانی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات اور پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سماجی بہبود نے حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ای سی او کی پہلی پارلیمانی جنرل کانفرنس کا 11 فروری 2013ء میں پاکستانی کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے اس وقت کے اسپیکر "علی لاریجانی" نے حصہ لیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲