








اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے عراق دورے کے دوران، "مجمع اہل بیت(ع) عراق" سے منسلک مبلغین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام احمدی تبار اور اجرائی امور کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرضا راشد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مجمع اہل بیت(ع) عراق کے سربراہ حجۃ الاسلام بھبھانی اور کچھ دیگر مبلغین نے گفتگو کی۔








