اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیرخارجہ کی دعوت پر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق میں موجود ہیں، گزشتہ روز اُنہوں نے مختلف اولیاء اور نبی حضرت یوشع علیہ السلام کے مزار پر حاضری دی، بعدازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بغداد میں ساتویں تاجدار امامت امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار پر بھی حاضری دی، وزیرخارجہ نے حرم امام موسی کاظم علیہ السلام میں نوافل ادا کیے، وزیرخارجہ نے ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر وزیرخارجہ کے ہمراہ عراقی آفیشلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ وزیرخارجہ آج عراقی ہم منصب اور دیگر عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲