اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شورائے نگہبان نے باضابطہ طور پر اہل امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ گزشتہ شب غیر سرکاری ذرائع نے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا تھا تاہم ملک میں سبھی کو سرکاری اعلان کا انتظار تھا۔
بیان کے مطابق شورائے نگہبان نے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی توثیق کی ہے ان میں، سعید جلیلی ، محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، علی رضا زاکانی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محسن مہر علی زادہ اور عبد الناصر ہمتی شامل ہیں۔
آئین کی دفعہ چھیاسٹھ کے تحت ، تمام نامزد امیدوار جن کی صلاحیت کی تائید ہو چکی ہے، آج سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کے مجاز ہیں۔ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات، اٹھارہ جون کو کرائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲