اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی فتح کی مناسبت پر ایک خط ارسال کرکے رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس خط میں لکھا کہ تمام سطح پر آپ کی مسلسل اور جاری حمایت کی وجہ سے سیف القدس نامی آپریشن میں فلسطینی عوام کو بہت کامیابی حاصلی ہوئی۔
اس خط میں آیا ہے کہ ہماری مبارک قوم اور مزاحمت، پوری دنیا میں دشمنوں کی ناراضگی اور مومنین کی خوشحالی کا سبب بنی ہے اور دشمن حکومت کو مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور کر دیا۔
جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل کے خط میں آیا ہے کہ جناب عالی کے ذریعے ہم قدس بریگیڈ میں ان تمام فوجیوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان برسوں میں ہمارے ساتھ رہے اور جو کچھ تجربات ان کے پاس نے انہوں نے ہم سے شیئر کئے۔
زیاد النخالہ کے خط میں آیا ہے کہ میں یہاں پر میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے عزیز شہید جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کروں جو شہادت سے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے اور جن کی کمی کا احساس اس عظیم اور تاریخی وقت میں ہو رہا ہے۔
خط میں آیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین اور برادر جناب قاآنی اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ جنہوں نے ہر ہر لمحہ اس جن میں ہمارا ساتھ دیا اور ان کے مبارک وجود سے ہم نے کافی فائدہ اٹھایا۔
زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ نہایت ہی عزت و افتخار کے ساتھ میں اپنی اور جہاد اسلامی کی طرف سے آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲