17 مئی 2021 - 11:11
اسرائیلی جارحیت میں تاحال 58 بچوں سمیت 218 فلسطینی شہید ہو گئے

7 دنوں سے جاری صیہونی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 218 ہوگئی جن میں 58 بچے اور 35 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے خلاف گذشتہ 7 روز سے جاری جارحیت کے دوران اب تک‌ 58 بچوں سمیت 218 فلسطینی شہری شہید اور 1200 زخمی ہو گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں، توپخانوں اور ٹینکوں سے گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 750 مکان، 76 فلیٹس اور 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیوگیوٹرس نے بھی صیہونی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ضائع ہونے والی فلسطینی جانوں سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲