10 مئی 2021 - 10:46
ہم نے دفاعی نظام میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے: جنرل حاجی زادہ

پاسداران اسلامی انقلاب ائیر فورس کمانڈر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہم نے ریڈار اور دفاعی نظام میں بڑی ترقی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاسداران اسلامی انقلاب ائیر فورس کمانڈر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہم نے ریڈار اور دفاعی نظام میں بڑی ترقی کی ہے۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل "امیر حاجی زادہ" نے پیر کے روز خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے نئے کمانڈر کی تعارفی تقریب کے موقع پر کہی۔

انہوں نے فضائی دفاعی نظام کے میدان میں کامیابیوں کے بارے میں بتایاکہ خدا کا شکر ہے کہ حالیہ برسوں میں دفاعی نظاموں کی تحقیق اور تعمیر میں بہت ساری پیشرفت ہوئی ہے، جن میں ریڈار ، میزائل اور الیکٹرانک جنگی نظام شامل ہیں۔

........

242