23 اپریل 2021 - 12:06
لیبیا میں 130 افراد پر مشتمل تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک ایسی کشتی ڈوب گئی جس میں تقریباً 130 افراد سوار تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کے موت کا خدشہ ہے۔ تاہم اب تک صرف 10 پناہ گزینوں کی لاشیں بر آمد کی جا سکیں اور دیگر تارکین وطن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کافی کوششوں کے بعد ان لوگوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

واضح رہے کہ اوشین وائکنگ کشتی بدھ کو طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲