21 اپریل 2021 - 12:20
صہیونی ریاست کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکہ کی تصدیق

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے کی تائید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی میڈیا ذرائع نے آج بدھ 21 مئی کو مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع اسلحہ کی فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب صہیونی اخبار ہاآرتص نے اطلاع دی ہے کہ یہ خوفناک دھماکہ منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے وسط میں واقع ایک حساس سیکورٹی مرکز میں ہوا تھا اور ابھی تک اس دھماکے کی ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ ہا آرتص کے مطابق یہ دھماکہ جدید ترین اسلحہ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس اسلحہ فیکٹری میں ہر طرح کے میزائل موجود ہیں اور اسی مقام پر ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔



عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ خاص طور پر وسطی فلسطین کے شہر الرملہ میں ہوا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ مقبوضہ علاقوں میں ٹومر نامی ہائی ٹیک آرڈیننس فیکٹری کے اندر ہوا ہے جبکہ پلانٹ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ ایک کنٹرولڈ دھماکہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد دھویں کا ایک بادل ہوا میں اٹھا اور ہر جگہ پھیل گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز اسرائیل نے دنیا بھر کے اپنے تمام سفارت خانوں کو ایران کے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران صیہونی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی بھر پور کوشش اور منصوبہ بندی کر رہا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲