اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن وطن کی خوشحالی ترقی اور تحفظ کے لیے تجدید عہد کرنا ہو گا قیام پاکستان سے لے کر اب تک پوری قوم نے حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی جیسے عفریت اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کے خلاف پاکستانی قوم نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں ہیں آزمائش کی موجودہ گھڑی میں اسے جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے آج کا دن ملک و قوم کی سالمیت اور بقا کے لیے انفرادی کردار کا تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم دطن عزیز کو کرونا وائرس سے پاک کیے بغیر سکون سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کر لے تو اس وبا سے چھٹکارا زیادہ مشکل نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص پُرعزم اور پُرخلوص انداز سے اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کاکردار ادا کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲