22 مارچ 2021 - 18:59
شام؛ حلب کے مختلف شہروں پر ترکی کے حمایت یافتہ دھشتگردوں کے حملے، دسیوں عام افراد جانبحق اور زخمی

شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں پر ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مارٹر گولوں سے کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں پر ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مارٹر گولوں سے کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔

حلب کے ایک فوجی عہدیدار نے بھی اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ حملہ فرودوین اور صالحین کے علاقوں پر کیا۔

حلب کے شمالی مضافاتی علاقے الباب کے مرکز میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بھی متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ التوحید جامع مسجد کے قریب ہوا جس میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ان ذرائع نے کہا ہے کہ اس دھماکے میں ترکی کے حمایت یافتہ کچھ آلہ کار عناصر بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲