4 مارچ 2021 - 13:47
سعودی عرب کی جارحیت اور یمن کے محاصرے تک جوابی کاروائی جاری رہے گی: یحییٰ سریع

یمن کی فوج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ملک خالد ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ اس حملے میں قاصف ٹو کے، ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا اور ملک خالد ایئربیس پر صحیح نشانہ پر حملہ کیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمنی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے - اتوار کو بھی یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا اور جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے شیلٹروں کو تباہ کردیا تھا -

یمنی فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جب تک جارح سعودی اتحاد کے حملے اور یمن کا محاصرہ جاری رہتا ہے سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲