3 مارچ 2021 - 19:09
ایران و امریکہ کی ثالثی عدالت نے 37 ملین ڈالر واشنگٹن پر جرمانہ عائد کر دیا

ایرانی بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کی ثالثی عدالت میں تہران کے حق میں فیصلہ سناکر واشنگٹن کو 37 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کی ثالثی عدالت میں تہران کے حق میں فیصلہ سناکر واشنگٹن کو 37 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز، جو حکومت اور سرکاری ایجنسیوں کے تمام بین الاقوامی مقدموں کے انتظام اور ان کو مربوط کرنے کے ذمہ دار ہے، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دی ہیگ میں ایران اور امریکی ثالثی عدالت نے امریکی حکومت کیخلاف فیصلہ سنا کر اس کو ایرانی حکومت کے مالی نقصانات ادا کرنے کا حکم دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کیجانب سے الجیریا کے بیان کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 26 فروری 1981 میں ٹریژری کے ضوابط کے نفاذ سے ایرانی اثاثوں کی منتقلی کو تاخیر کا شکار کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے امریکہ کو حکم دیا ہے کہ وہ باقی ایرانی اثاثوں کی منتقلی پر اقدامات اٹھائے یا کہ اس کا جرمانہ ادا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲